سکول کی بچی سے زیادتی، دلی میں مظاہرے

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 مارچ 2013 ,‭ 13:02 GMT 18:02 PST

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں سات سالہ بچی کے ساتھ سکول میں مبینہ جنسی زیادتی کی رپورٹ کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

مظاہرین اس ہسپتال کے باہر مظاہرے کر رہے ہیں جہاں اس بچی کو لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سکول کے اساتذہ اور سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے دسمبر ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل کے بعد بھارت میں مظاہرے ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔