قلات: فائرنگ میں صحافی محمود آفریدی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 مارچ 2013 ,‭ 13:17 GMT 18:17 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سینیئر صحافی محمود آفریدی کو ہلاک کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمود آفریدی قلات میں بس اڈے کے قریب سے گزر رہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

قلات پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نے بی بی سی کو بتایا کہ محمود آفریدی پر بازار میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔

محمود آفریدی قلات کے سینیئر ترین صحافی تھے اور وہ اردو اخبار انتخاب اور نجی ٹی وی چینل نیوز ون سے منسلک تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔