حسنی مبارک پر دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 مارچ 2013 ,‭ 09:35 GMT 14:35 PST

مصر کی اپیل کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک پر 13 اپریل کو دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے 2011 میں ہونے والی بغاوت کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ اس دوران 850 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گذشتہ برس جون میں انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن جنوری میں ایک عدالت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی تھی۔

84 سالہ مبارک اس وقت ایک فوجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔