کراچی میں دھماکا، 40 افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 مارچ 2013 ,‭ 15:13 GMT 20:13 PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکے اتوار کی شام ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع آبادی عباس ٹاؤن میں ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی آبادی کی اکثریت ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دھماکا اقراء سٹی نامی رہائشی کمپلیکس کے قریب ہوا ہے اور یہ اس قدر شدید تھا کہ صرف اس سے فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے بلکہ بالکونیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔