دنیا کے معروف ریسٹورنٹ نوما کی معذرت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 21:07 GMT 02:07 PST

دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ میں شمار ہونے والے ریسٹورنٹ کو اس وقت معذرت کرنی پڑی جب درجنوں لوگ کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے۔

کوپن ہیگن کے ریسٹورنٹ نوما میں پچھلے ماہ درجنوں افراد کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے تھے۔

ڈنمارک کے فوڈ سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ نوما نے گاہکوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا بروقت نوٹس نہیں لیا۔

حکام کے مطابق درجنوں افراد کے بیمار ہونے کی وجہ باورچی خانے میں ایک بیمار سٹاف ممبر تھا۔

اس ریسٹورنٹ میںایک وقت کا کھانا 260 ڈالر کا ہوتا ہے جس میں مشروبات شامل نہیں ہیں۔ اور اس ریسٹورنٹ میں بکنگ کئی ماہ قبل کرانی ہوتی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔