وزیر اعظم کا خط سپریم کورٹ کو موصول

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 13:21 GMT 18:21 PST

رینٹل پاور پراجیکٹ سے متعلق الزامات کی تحقیق کے لیے آزاد کمیشن کی تعیناتی کے بارے میں وزیر اعظم کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے وزیر اعظم کے خط کا مطالعہ کرنے کے بعد اسے متفرق درخواست میں بدل دیا ہے اور اسے گیارہ مارچ کو عدالت کے سامنے لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم گیارہ مارچ کو ذاتی طور پر یا پھر اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کے سامنے پش ہوں۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس کے نام خط میں تجویز کیا ہے کہ رینٹل پاور پراجیکٹ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق پولیس افسر شعیب سڈل کی سربراہی میں آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔