وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف جے پور پہنچ گئے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 07:10 GMT 12:10 PST

پاکستان کے وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بھارت کے شہر جے پور پہنچ گئے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سنیچر کی دوپہر جے پور پہنچے۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر حاضری دیں گے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید وزیر اعظم راجا پرویز کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی گزشتہ برس اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔