بادامی باغ واقعہ: چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 10 مارچ 2013 ,‭ 14:21 GMT 19:21 PST

پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ہفتے کو لاہور کے بادامی باغ میں پیش آنے والے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

انھوں نے ایک تین رکنی بینچ قائم کر دیا ہے جو پیر کے روز اس کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل اور پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں ہفتے کے ایک مسیحی نوجوان پر توہینِ رسالت کے الزام کے بعد ایک مشتعل ہجوم نے بادامی باغ لاہور کی بستی جوزف کالونی پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی جس سے پونے دو سو کے قریب گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔