’علاقہ خالی کروا کے کسے فائدہ پہنچایا گیا‘

آخری وقت اشاعت:  پير 11 مارچ 2013 ,‭ 06:30 GMT 11:30 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بادامی باغ واقعہ کے از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے پوچھا کہ علاقے میں کشیدگی نہیں تھی تو گھر کیوں خالی کروائے گئے تھے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئی جی بتائیں کہ علاقہ خالی کروا کے کس کو فائدہ پہنچایا گیا۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے پوچھا کہ عدالت کو پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کر کے جوزف کالونی کو خالی کروایا گیا تھا۔

چیف جسٹس کے مطابق عدالت کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بادامی باغ واقعہ میں سیاست کا عمل دخل ہے۔

خیال رہے کہ جوزف کالونی میں ہفتے کو مشتعل افراد نے حملہ کر کے پونے دو سو کے قریب مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔