نئے پوپ کے انتخاب کا عمل آج شروع ہو گا

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 01:41 GMT 06:41 PST

رومن کیتھولک کے کارڈینل منگل کو نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

ویٹیکن میں ایک سو پندرہ کارڈینل پہلے ایک خصوصی عبادت میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد سِسٹین چیپل میں انتخاب کے لیے جمع ہونگے۔

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے تقریباً آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ گذشتہ چھ سو سالوں میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔

متفقہ امیدوار کے انتخاب کے بعد ویٹیکن کے سِسٹین چیپل پر نصب چمنی سے سفید دھواں چمنی سے نکلے گا اور اگر دھواں کالا ہوا تو اس کا مطلب ہو گا کہ نئے پوپ کا انتخاب نہیں ہوا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی امیدوار بھی نظر نہیں آ رہا جو بینیڈکٹ XVI کے جانشین کے طور پر اپنا واضح مقام رکھتا ہو۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔