پہلی ووٹنگ میں نئے پوپ کا انتخاب نہیں ہو سکا

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 20:22 GMT 01:22 PST

رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے چناؤ کے لیے کارڈینل روم میں جمع ہوگئے ہیں۔

دو سو چھیاسٹھویں پوپ کا انتخاب کرنے والے 115 کارڈینل پہلی ووٹنگ میں نئے پوپ کا انتخاب نہیں کر سکے ہیں اور ویٹیکن کے سِسٹین چیپل پر نصب چمنی سے کالا دھواں نکلا ہے۔

چمنی سے نلکنے والا سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی نشانی ہو گا۔

115کارڈینل اس وقت تک روزانہ دن میں چار مرتبہ ووٹنگ کریں گے جب تک کوئی ایک امیدوار دو تہائی اکثریت یا 77 کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں کر لیتا۔

مستعفی ہونے والے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کی جگہ لینے کے لیے اب تک کوئی واضح امیدوار سامنے نہیں آیا ہے۔

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے تقریباً آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔