بنوں میں دھماکا، دو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 09:15 GMT 14:15 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر ہونے والے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکا تھانہ صدر کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا اور پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جو دونوں راہگیر تھے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔