کوئٹہ میں فائرنگ، ضلعی الیکشن افسر ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 10:39 GMT 15:39 PST

صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ضلعی الیکشن افسر کو ہلاک کر دیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چاندنی چوک کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلعی افسر ضیاء اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔