غیر سرکاری تنظیم کے چار اہلکار بازیاب

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 14 مارچ 2013 ,‭ 23:06 GMT 04:06 PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے اغوا کیے گئے غیر سرکاری ادارے کے چار اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو بلوچستان کے ایک علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

اکتیس جنوری کو غیر سرکاری ادارے ’ہینڈز‘ کے انجینیئر امجد، ڈسپینسر خرم، رفیق اور ڈرائیور ہمایوں کو کراچی کے علاقے ماڑیپور سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مغویوں سمیت بلوچستان کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔

حب ریور روڈ پر نور محمد ولیج میں کچرا چننے والے افراد کے لیے ہینڈز کا گزشتہ تین سالوں سے پراجیکٹ جاری ہے، جس میں ان افراد کو گھروں کے علاوہ، سکول اور ڈسپینسری فراہم کی گئی تھی۔ چاروں ملازم اس منصوبے میں کام کرتے تھے۔

ہینڈز کے ایک اہلکار عبدالرحیم موسوی نے بتایا تھا کہ بولان وین میں ان کے چھ ملازم شام کو چار بجے معمول کے مطابق واپس آ رہے تھے کہ ماڑیپور کے قریب مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور بعد میں تشدد کے بعد چار ملازمین کو اغوا کر کے چلے گئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔