بلوچستان میں دو خواتین سیاح اغوا

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 17:48 GMT 22:48 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے حکام کا کہنا ہے کہ دو غیر ملکی خواتین سیاح کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

یہ خواتین ایران سے ضلع چاغی میں داخل ہوئی تھیں۔ تفتان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان سیاحوں کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین بلوچستان کے راستے بھارت جانا چاہتی تھیں۔

دونوں خواتین کو سکیورٹی کے پیش نظر تحفظ کے لیے دو لیویز اہلکار بھی فراہم کیے گئے تھے۔

نامعلوم افراد مسلح افراد جن کی تعداد 15کے قریب تھی خواتین سیاحوں اور لیویز اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم کچھ دیر بعد ان مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو چھوڑ دیا تاہم ان کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان خواتین سیاحوں کی بازیابی کے لیے کو ششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔