ٹائیٹینک بینڈ کا وائلن نیلام کیا جائے گا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 مارچ 2013 ,‭ 12:53 GMT 17:53 PST

مسافر بحری جہاز ٹائیٹینک پر جو وائلن بجایا گیا تھا اس کی نیلامی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بحری جہاز ٹائیٹینک 1912 میں ڈوبا تھا۔

یہ جہاز جب ڈوب رہا تھا اور مسافر لائف بوٹس پر سوار ہو رہے تھے تو اس وقت جہاز کا بینڈ موسیقی بجاتا رہا۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جہاز ڈوبتے وقت بینڈ ماسٹر وولس ہارٹلی نے یہ وائلن جسم سے باندھ لیا تھا۔

اس وائلن کو بہت نقصان پہنچا ہے اور یہ اس قابل نہیں کہ اس کو بجایا جائے۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ وائلن ہزاروں ڈالر میں بکے گا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔