ایک ہی دن انتخابات کروانے پر اتفاق

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 مارچ 2013 ,‭ 09:43 GMT 14:43 PST

پاکستان کے وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی ایک ہی دن تحلیل کا فیصلہ سنیچر کو اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروانے پر اتفاق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی تعیناتی کا عمل بھی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آج رات 9:30 پر قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔