شنگھائی: دریا سے نو ہزار مردہ سؤر برآمد

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 مارچ 2013 ,‭ 14:44 GMT 19:44 PST

چین کے شہر شنگھائی میں دریا سے برآمد ہونے والے مردہ خنزیروں کی تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف سنیچر کو ہی دریائے وانگ پو سے چھ سو سے زائد سؤروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس دریا سے شنگھائی کے شہریوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پانی محفوظ ہے اور انہیں کسی وبائی مرض کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سؤروں کی لاشیں شنگھائی سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر جیازنگ سے آ رہی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔