پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکہ، دو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 18 مارچ 2013 ,‭ 07:40 GMT 12:40 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور شدت پسندوں نے کئی لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ یہ خود کش حملہ تھا۔

واقعے کی جگہ سے وقفے وقفے کے ساتھ فائرنگ کی آواز آ رہی ہے۔

ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلے اچانک دھماکہ ہوا اور اس کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔

اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتیں ایک دورے سے متصل واقع ہیں جس کی وجہ سے وہاں بہت رش ہوتا ہے۔

پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب کور کمانڈر پشاور کا گھر، صوبائی اسمبلی اور پی سی ہوٹل بھی واقع ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔