امریکہ: فوجی ڈپو میں دھماکہ، سات ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 مارچ 2013 ,‭ 13:54 GMT 18:54 PST

امریکی فوج کے مطابق نیواڈا میں فوج کے اسلحے کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ منگل کو صبح مقامی وقت کے مطابق دس بجے پیش آیا اور دھماکے کی زد میں آنے والوں کا تعلق امریکی فوج کے دوسرے ڈویژن سے ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں لیکن امریکی ٹی وی چینل سی این این نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ساٹھ ملی میٹر خول پھٹ گیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔