توہین عدالت، چیئرمین نیب پر فردِ جرم دو اپریل کو

آخری وقت اشاعت:  بدھ 20 مارچ 2013 ,‭ 10:06 GMT 15:06 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری پر دو اپریل کو فردِ جرم عائد کرے گی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

بینچ نے چیئرمین نیب کے وکیل کی جانب سے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست کو مسترد کر دی اور ان پر دو اپریل کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو یہ نوٹس صدرِ پاکستان کو لکھے گئے ایک خط کی بنا پر دیا گیا تھا جس میں انہوں نے عدلیہ کے کردار پر تنقید کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔