صدر اوباما آج غرب اردن کا دورہ کریں گے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 21 مارچ 2013 ,‭ 06:07 GMT 11:07 PST

امریکہ کے صدر براک اوباما جمعرات کو غرب اردن کے شہر راملہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فلسطین، اسرائیل تنازعہ سرفہرست رہے گا۔

امریکی صدر راہم اللہ میں صرف چند گھنٹے گزاریں گے اور اس کے بعد یروشلم میں خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے بدھ کو امریکی صدر اسرائیل کے دورے پر پہنچے تھے جہاں اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔