جلوزئی کیمپ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 21 مارچ 2013 ,‭ 06:54 GMT 11:54 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قائم جلوزئی کیمپ میں دھماکہ ہوا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کی دی ہیں۔

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ کیمپ میں کس جگہ ہوا اور اس کی نوعیت کیا تھی۔

یہ کیمپ افغان مہاجرین کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن اب یہاں پاکستان کے قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ افراد مقیم ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔