نگراں وزیراعظم، الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 مارچ 2013 ,‭ 05:25 GMT 10:25 PST

پاکستان میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی تین روز کی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم پر اتفاق نہیں کر سکی جس کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصلہ کرے گا۔

سنیچر کو الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی صدارت میں جاری ہے اور اس کے پاس نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے دو دن کا وقت ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ’کوشش ہے کہ آج ہی نگراں وزیراعظم کا انتخاب ہو جائے۔‘

الیکشن کمیشن جن چار ناموں پر غور کرے گا ان میں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، رسول بخش پلیجو، جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو اور ڈاکٹر عشرت حسین ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔