شامی اپوزیشن کے سربراہ کا استعفیٰ

آخری وقت اشاعت:  پير 25 مارچ 2013 ,‭ 22:19 GMT 03:19 PST

شام میں بشار الاسد حکومت کے مخالف شامی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما معاذ الخطیب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہیں چار ماہ قبل اس اتحاد کا مرکزی رہنما منتخب کیا گیا تھا۔

معاذ الخطیب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ عالمی طاقتیں باغیوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہیں اور وہ اتحاد سے باہر رہ کر ہی حالات بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں قومی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ میں اس آزادانہ طریقے سے کام کر سکوں جو کہ وہاں رہتے ہوئے ممکن نہ تھا۔‘

تجزیہ کاروں کے خیال میں معاذ الخطیب شامی قومی اتحاد پر اسلام پسندوں اور قطر جیسی بیرونی طاقتوں کے اثر پر خوش نہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔