شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 مارچ 2013 ,‭ 17:51 GMT 22:51 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب قائم ایشا چیک پوسٹ پر ہوا۔

اس حملے میں اٹھارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔