خیبر پختونخوا کی نو رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 مارچ 2013 ,‭ 13:33 GMT 18:33 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے صوبائی گورنر نے حلف لیا۔

پہلے مرحلے میں نگراں کابینہ میں نو وزراء شامل ہیں۔

جن وزراء نے حلف اٹھایا ہے ان کے نام یہ ہیں: محمد یونس مروت، فیاض طورو، جہانگیر خان، بیگم مسرت قدیم، رؤف خٹک، انجینیئر اسحاق خٹک، سمین جان بابر، عمر فاروق خان اور ڈاکٹر فرخ سیّر۔

خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس میں نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔ اس سے قبل اسی صوبے نے سب سے پہلے نگراں وزیر اعلیٰ کا بھی اعلان کیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔