اسرائیل نے فلسطین کا ٹیکس فنڈ بحال کردیا

آخری وقت اشاعت:  پير 25 مارچ 2013 ,‭ 13:28 GMT 18:28 PST

اسرائیل کے وزیر اعظم نے فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکس فنڈ کی منتقلی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل نے پچھلے سال دسمبر میں یہ فنڈ اس وقت منجمد کر دیا تھا جب فلسطین اقوام متحدہ میں غیر رکنی مبصر کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ حکم ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب صدر براک اوباما نے اسرائیل کا پہلا سرکاری دورہ کیا ہے۔

اوباما نے اپنے دورے کے دوران فریقین سے امن کی اپیل کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔