پنجاب: پارلیمانی کمیٹی دوبارہ مشاورت کرے گی

آخری وقت اشاعت:  منگل 26 مارچ 2013 ,‭ 06:55 GMT 11:55 PST

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیرِاعلیٰ کو نامزد کرنے کے لیے قائم کردہ چھ رکنی کمیٹی دوبارہ مشاورت کرے گی۔

میاں شہباز شریف نے ن لیگ اور ق لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکانِ کمیٹی سے رابطہ کر کے انھیں دوبارہ مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے پاس کسی فیصلے تک پہنچنے کے لیے منگل کی رات بارہ بجے تک کا وقت ہے۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ کمیٹی کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔

پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں ابھی تک نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا معاملہ طے نہیں ہو سکا۔

مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان اور سابق بیوروکریٹ خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے تھے، جب کہ حزبِ مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس زاہد حسین اور صحافی نجم سیٹھی کے نام پیش کیے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔