’طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اختلافات نہیں‘

آخری وقت اشاعت:  پير 25 مارچ 2013 ,‭ 17:46 GMT 22:46 PST

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے افغانستان اور امریکہ کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بات افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ کابل میں ملاقات کے بعد کہی۔ جان کیری مشرق وسطیٰ سے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ افغانستان اور امریکہ درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ ساز باز کر رہا ہے تاکہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کا جواز پیش کرسکے۔

جان کیری اور حامد کرزئی کی اس ملاقات سے قبل بگرام جیل کو امریکہ نے باضابطہ طور پر افغان حکام کے حوالے کیا۔

بگرام جیل کو افغان حکوم کے حوالے کرنے کا معاہدہ پچھلے سال ہوا تھا۔ تاہم اس پر عملدرآمد پر تاخیر اس لیے ہوئی کہ امریکہ چاہتا تھا کہ پچاس غیر ملکی قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے نہ کیا جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔