نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق: نواز لیگ

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نواز لیگ نے صحافی نجم سیٹھی کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان اور سابق بیوروکریٹ خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے تھے، جب کہ حزبِ مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس زاہد حسین اور صحافی نجم سیٹھی کے نام پیش کیے تھے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے نگراں وزیرِاعلیٰ کے چناؤ کے لیے قائم کردہ چھ رکنی کمیٹی کا اجلاس مشاورت کے لیے دوبارہ طلب کر لیا تھا۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ کمیٹی کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔