نیلسن منڈیلا دوبارہ ہسپتال میں داخل

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو پھیھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے دوبارہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ملک کے صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 94 سالہ نیلسن مینڈیلا کو بدھ کی شب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نیلسن مینڈیلا کی صحت کئی سالوں سے تشویش کا باعث رہی ہے اور انہوں نے گذشتہ دسمبر میں بھی اسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں اٹھارہ دن گزارے تھے۔

بیان میں صدر جیکب زوما نے ’مادیبا‘ کی عرفیت سے مشہور منڈیلا کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔