کمانڈر ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکا جمعہ کی صبح پشاور صدر کے گنجان آباد علاقے فخرِ عالم روڈ پر ہوا ہے اور اس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب میں فوج کی ایک شناختی چوکی قائم ہے اور وہاں سے چھاؤنی کو راستہ بھی جاتا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔