بن غازی: ’پاکستانی نژاد برطانوی خواتین کا ریپ‘

لیبیا کے نائب وزیر اعظم اسد بن براصی کا کہنا ہے کہ ملک کے دوسرے بڑی شہر بن غازی میں نامعلوم افراد نے دو پاکستانی نژاد برطانوی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لیبیا کے نائب وزیر اعظم کےبقول یہ خواتین ایک امدادی کاروان کے ہمراہ کے ساتھ غزہ جا رہی تھیں۔

نائب وزیر اعظم کے بقول یہ خواتین برطانیہ واپس جانے کے لیے بن غازی جا رہی تھیں جب ان کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

نائب وزیر اعظم نے لیبیا کے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خواتین سے ملے ہیں اور ’ان کی حالت بہت خراب ہے‘۔

دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے لیبیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس کے علاوہ برطانوی دفترِ خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کو اس واقعے کی اطلاع ہے۔