فرانس: آگ لگنے سے پانچ بچے ہلاک

حکام نے کہا ہے کہ جنوبی فرانس میں ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پیرس سے 130 کلومیٹر شمال مشرق میں سینٹ کونٹن نامی قصبے میں لگنے والی یہ آگ حادثاتی تھی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ بچے کا باپ بھی وہاں موجود تھا لیکن اسے معمولی زخم آئے ہیں۔

سینیچر کے دن پیرس کے نواح میں آگ بھڑک اٹھنے سے تین افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔