اعصام اور جولین نے سونی اوپن چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان کے ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے ساتھی نیدرلینڈ کے جولین روزے نے میامی میں کھیلے جانے والی سونی اوپن چیمپیئن جیت لی ہے۔

میامی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی جولین روزے نے ڈبلز فائنل میں پولینڈ کی جوڑی فرسٹنبرگ اور میکوسکی کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔

اعصام الحق اور ان کے ساتھی ٹینس ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر جبکہ ان کے مدِ مقابل پولینڈ کی جوڑی آّٹھویں نمبر پر ہے۔