ریو ڈی جنیرو میں غیر ملکی سیاح کا ریپ

برازیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی سیاح کو ریو ڈی جنیرو میں ایک منی بس میں ریپ کیا گیا اور اس سے رقم بھی چھین لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد نے جب ایک غیر ملکی جوڑے کو بس پر چڑھتے دیکھا تو انہوں نے تمام مسافروں کو بس سے اتار دیا۔

ان دو افراد نے خاتون کے دوست کو مارا پیٹا اور سیٹ سے باندھ دیا اور اس کے سامنے خاتون کا ریپ کیا۔

پولیس نے بس کے ڈرائیور اور ان دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ ریو ڈی جنیرو میں اگلا فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے۔