نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے پندرہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں جن افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے سات کا تعلق پنجاب، تین کا سندھ، تین کا بلوچستان اور دو کا خیبر پختونخوا سے ہے۔

وزراء کے محکموں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پنجاب جن افراد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ان میں ملک حبیب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، سہیل وجاہت صدیقی، شہزادہ احسن اشرف شاہ، اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔

سندھ سے جن افراد کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں مقبول رحمت اللہ، ڈاکٹر یونس سومرو اور سہیل وجاہت صدیقی شامل ہیں۔

بلوچستان سے جن افراد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں اسد اللہ مندوخیل، میر حسن ڈومکی اور عبدالملک کانسی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر، اور فیروز جمال شاہ کاکاخیل کو نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔