چودہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی چودہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

نگراں وزراء کے محکموں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے چودہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بھی شرکت کی۔

سرکاری اعلان کے مطابق منگل کو پندرہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھانا تھا تاہم حلف برداری کی تقریب سے عین پہلے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مشتاق خان کی کرسی اٹھا لی گئی۔

ابھی تک ڈاکٹر مشتاق کے حلف نہ اٹھانے کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔