’راکٹ حملوں کو معمول نہیں بننے دیں گے‘

اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسندوں پر ملک کے جنوبی حصے پر مزید راکٹ داغنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان مبینہ حملوں میں کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع موشے یالون نے کہا ہے کہ اسرائیل ایسے حملوں کو معمول نہیں بننے دے گا۔

اسرائیل نے منگل کو فلسطینی علاقے سے ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا۔

یہ گزشتہ برس نومبر کو حماس کے خلاف اسرائیل کی آٹھ روزہ کارروائی کے بعد پہلا حملہ تھا۔