کرّم: ’چوکی پر افغان شدت پسندوں کا حملہ‘

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ایک سرحدی چوکی پر افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

جوابی کارروائی میں چار شدت پسندوں ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ لوئر کرم کے علاقے شبک میں پیش آیا اور حملہ آوروں نے ’بھٹی چوکی‘ کو نشانہ بنایا۔