جعلی ڈگری: ایک اور رکن اسمبلی کو سزا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جعلی تعلیمی اسناد سے متعلق ایک مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مدد علی جتک کو دو سال قید اور دس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مدد علی جتک کو قید کی سزا سنائی اور پولیس انہیں عدالت سے باہر گرفتار کر لیا۔