تیراہ میں آپریشن، چار اہلکاروں سمیت 18 ہلاک

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں چودہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔

اس آپریشن کے دوران چار سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔