بلوچستان: نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ

پاکستان صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ ہوا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر نوشکی میں سنیچر کو الیکشن کمیش کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی بلوچستان کے علاقے خاران میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔