لاہور سے نواز شریف کے کاغذاِت نامزدگی منظور

لاہور کے حلقہ این اے 120سے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے پہلے ہی میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل ملک کی طرف سے یہ اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ نواز شریف سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایک معاہدہ کرکے سعودی عرب گئے تھے تاہم وہ عوام کے سامنے اس معاہدے کے بارے میں غلط بیانی کرتے رہے ہیں۔

سہیل ملک نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔