افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں ’دس بچے ہلاک‘

اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں 12 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دس بچے اور دو عورتیں شامل ہیں۔

پاکستان سے ملحقہ صوبے کنڑ کے شگل ضلعے میں کیے جانے والے اس حملے میں چھ عورتیں زخمی بھی ہوئی ہیں۔

مقامی شہریوں اور حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے کے وقت یہ افراد اپنے گھروں کے اندر موجود تھے۔