اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے معذرت

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اوور سیز پاکستانوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت مہیا نہیں کرسکتی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ غیرمصدقہ کمپیوٹر نظام سے ووٹ کاحق دینا انتخابی عمل کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے محدود پیمانے پر شروع کیا جائے اور سے پہلے قانون سازی بھی کی جائے۔