ایران کےجوہری پلانٹ کےعلاقے میں زلزلہ

ایران کے جنوب مغربی علاقے بوشھر میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں کم از کم تین افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ علاقہ ایران کے جوہری پلانٹ کے علاقے بوشھر سے زیادہ دورہ نہیں ہے۔

امریکی کے جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی اور اس کے جھٹکے ابوظہبی، بہرین اور دبئی میں محسوس کیے گئے۔

جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔