سربیا: ایک شخص کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

سربیا کے دارالحکومت بیلگریڈ کے قریب ایک گاؤں میں ایک شخص نے گولیاں مار کر تیرہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ساٹھ سالہ شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد، چھ خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ اس شخص نے اپنی بیوی کو بھی گولی مار کر زخمی کیا۔

سربیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس شخص کے دوستوں اور رشتہ داروں کی لاشیں مختلف مکانات سے ملی ہیں۔