یمن، سعودی عرب کی سرحد پر باڑ کی تعمیر

سعودی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ یمن سے ملنے والی ملک کی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی باڑ تعمیر کر رہے ہیں۔

1800 کلومیٹر طویل یہ باڑ مغرب میں بحیرۂ احمر سے شروع ہو کر مشرق میں اومان کے کونے تک جائے گی۔

سعودی عرب کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں طویل عرصے سے برسرِ اقتدار صدر کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بدتر ہوئی ہے۔

یمن کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔